سلمان تاثیر کی برسی پر ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

 سلمان تاثیر کی برسی پر ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

 لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کی برسی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔دورکنی بنچ نے ملزم وزیرعلی کی درخواست ضمانت پرسماعت شروع کی تو وکیل صفائی نے موقف اختیارکیا کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی لبرٹی میں ہونے والی برسی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا، بعد ازاں گلبرگ پولیس نے وزیرعلی کو گرفتارکرکے انسدادہشت گردی کی عدالت میں چالان پیش کیا،درخواست گزار کے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزم بے گناہ ہے اور چشم دید گواہ نہ ہونے کے باوجود انسدادہشت گردی عدالت نے اس کی درخواست ضمانت مستردکردی ،ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔ ضمانت

مزید : صفحہ آخر