تیزاب گردی سے خاتون کو قتل کرنے میں ملوث عمر قید سزا کا مجرم بری

 تیزاب گردی سے خاتون کو قتل کرنے میں ملوث عمر قید سزا کا مجرم بری

  لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے ناجائزتعلقات قائم نہ کرنے پرتیزاب پھینک کرخاتون کوہلاک کرنے کے مقدمہ میں عمر قید کی سزاپانے والے اعجازاحمد کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے عدم ثبوت کی بناء پربری کردیا۔ دورکنی بنچ نے اپیل پر سماعت شروع کی تو اعجازاحمد کی جانب سے وکیل صفائی نے موقف اختیار کیاکہ وحدت کالونی پولیس نے 6 جون 2012کوعظمی نامی خاتون پرتیزاب پھینکنے کامقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا، خاتون نے اپنے نزاعی بیان میں اعجاز احمد کو نامزد نہیں کیا تاہم پولیس نے ٹھوس شواہد کے بغیر پر اسے کیس میں ملوث کر دیا، سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اعجاز خاتون کودوستی کرنے کے لئے تنگ کرتا رہتا تھا جب اس نے منع کیا تو اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی، عدالت نے وکلاکے دلائل سننے کے بعدعدم ثبوت کی بناء پرملزم کوبری کردیا۔ مجرم بری

مزید : صفحہ آخر