اسلام آباد کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پلاٹوں کی خوردبرو اسٹنٹ دائریکٹر سمیت 5 افراد گرفتار

اسلام آباد کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پلاٹوں کی خوردبرو اسٹنٹ دائریکٹر ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد زون نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)میں کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹوں کی خووربرد میں ملوث سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید الدین سمیت5افراد کو گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر انعام غنی کے مطابق جعلی دستاویزات پر پلاٹوں کے انتقال میں ملوث جن ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرفرید الدین کے علاوہ صداقت حسین ،عاشق حسین عباسی ،رشید عباسی اور ساجد عباسی شامل ہیں ۔ایف آئی اے نے ایک اور کارروائی میں انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب دو ملزموں غلام عباس اورکاشف رسول کو گرفتار بھی کرلیا ہے ۔غلام عباس کا تعلق کنجاہ ضلع گجرات جبکہ کاشف رسول گوجرخان کا رہائشی ہے۔ خورد’برد،5افراد گرفتار

مزید : صفحہ آخر