عبیرہ قتل کیس ،گرفتار ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کر ا لئے گئے

 عبیرہ قتل کیس ،گرفتار ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کر ا لئے گئے

  لا ہور (کرا ئم سیل ) عبیرہ قتل کیس میں گرفتار کئے گئے ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کروا لئے گئے ، اسلام پورہ کے ڈی ایس پی مہر ممتازکیس کی تفتیش کرینگے۔تفصیلا ت کے مطا بق عبیرہ قتل کیس میں گرفتار کئے گئے ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کروا لئے گئے،ٹیسٹ سچ اور جھوٹ کا تعین کریں گے۔ ادھر ناقص کارکردگی پر دو تفتیشی افسروں کو معطل کر کے تفتیش ڈی ایس پی اسلام پورہ کے حوالے کردی گئی ہے۔عبیرہ قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے سچ اور جھوٹ کے تعین کیلئے حراست میں لیے گئے طوبیٰ اور فاروق کے پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروا لیے، ٹیسٹ فرانزک لیبارٹری کو بھجوا دئے گئے ہیں ۔دوسری جانب ایس ایس پی لاہور رانا ایاز سلیم نے عبیرہ قتل کیس کی ناقص تفتیش اور فرائض میں غفلت برتنے پر انچارج انویسٹی گیشن اکمل اور جاوید کو معطل کر کے کیس کی تفتیش ڈی ایس پی اسلام پورہ کے سپرد کر دی ہے۔ پولیس نے قتل کے الزام میں مرکزی ملزمہ سمیت تین افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔ 

مزید : علاقائی