متعدد وارداتوں میں ملوث بلا گینگ کے سر غنہ سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

 متعدد وارداتوں میں ملوث بلا گینگ کے سر غنہ سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم سیل ) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرگلشن راوری پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث وقاص عرف بلا گینگ کے 2ملز مان کوسرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکلز،موبائل فونز اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لئے تما م ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ہدایات دیں جس پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد اقبال نے ڈی ایس پی گلشنِ راوی سرکل غلام عباس اور ایس ایچ اوگلشن راوی حسین فاروق ودیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی اورپولیس ٹیم کو خصو صی ٹاسک دیا گیاکہ موٹر سائیکل چوری کی متعدد کی وارداتوں میں ملوث افراد کو کیفریکردار تک پہنچایا جائے جس پر پولیس ٹیم نے وقاص عرف بلا موٹر سائیکل چورگینگ کے 2ملز موں وقا ص عرف بلا اور صدی احمد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کو اس وقت گرفتار کیاجب وہ E بلاک فٹ بال سٹیدیم کے قریب واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے5موٹر سائیکلز،2موبائل فونز،ماسٹر چابی،1پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے 4مقدمات ٹریس ہوئے ۔مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ملزمان سے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے خصوصی پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے۔

مزید :

علاقائی -