الیکشن کمیشن آج پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے ،سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن آج پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے ،سپریم کورٹ

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کوآج بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بتانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ ہونے سے مسائل کا سامنا ہے لہٰذاپنجاب اور سندھ بتائیں کہ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کروا رہے۔ان کا کہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات کروانا ہمارا حکم نہیں بلکہ آئین کا تقاضہ ہے۔عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا کہ خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب تحریری یقین دہانی کرائیں کہ وہ الیکشن کمیشن کی تاریخ پر انتخابات کرائینگے۔

مزید : صفحہ اول