سینیٹ انتخاب نئی قانون سازی کے تحت کرانے کیلئے تیار ہیں،الیکشن کمیشن

سینیٹ انتخاب نئی قانون سازی کے تحت کرانے کیلئے تیار ہیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(اے این این) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری ہو چکا ہے تاہم آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخاب نئے قانون کے مطابق کرانے کیلئے تیار ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے نئی ترمیم آ گئی تو سینیٹ انتخابات اس کے تحت ہونگے۔ شیڈول جاری ہو چکا ہے پارلیمنٹ کا منظور کردہ قانون الیکشن کمیشن کیلئے حتمی ہو گا۔ سینیٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اٹھائیس فروری کے بعد شروع کی جائیگی۔ مجموعی طور پر ایک ہزار دو سو بیلٹ پیرز کی چھپائی ہونا ہے۔ نیا قانون نافذ ہونے کے بعد چھپائی دوبارہ ہو گی۔ اوپن بیلٹ پیپر کا قانون منظور ہوا تو نئے بیلٹ پیپر کی چھپائی میں صرف نام کے خانے کا اضافہ ہو گا۔

مزید : صفحہ اول