وینزویلا ،مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

وینزویلا ،مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

  کراکس (اے پی پی) وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدرنکولس مادورو کا تختہ الٹنے کے الزام میں بلدیہ کے چیئرمین کو حراست میں لینے کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ دارالحکومت میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہونے والی پولیس کی فائرنگ کے نتیجہ میں14 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ واضح رہے کہ وینزویلا میں گذشتہ برس ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران40 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : عالمی منظر