قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا، احمد شہزاد انجری کاشکار ہوگئے

قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا، احمد شہزاد انجری کاشکار ہوگئے
قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا، احمد شہزاد انجری کاشکار ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی میڈیکل رپورٹ بھی آگئی ہے اور زمبابوے کیخلاف احمد شہزاد کی شرکت مشکوک ہوگئی تاہم امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ احمد شہزاد کی جگہ سرفرازاحمد سے اوپننگ کرائی جاسکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کے پاﺅں کی ایڑھی میں معمولی چوٹ لگی ہے اورجمعہ کوہونیوالے ٹریننگ سیشن میں بھی اُنہوں نے مختصر وقت کیلئے حصہ لیا، تاہم گذشتہ دودن سے اُن کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی جس پر ڈاکٹروں کو بھی دکھایاگیااور اب اُن کی میڈیکل رپورٹ بھی آگئی ہے ۔
ٹیم منیجمنٹ کا کہناتھاکہ امیدہے کہ زمبابوے کے خلاف احمد شہزاد میچ کھیل پائیں گے تاہم ذرائع کاکہناتھاکہ اُن کی صحت اور پاﺅں کی ایڑھی میں چوٹ کو مدنظررکھتے ہوئے سرفرازاحمد سے اوپننگ کرائی جائے گی ۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -