شہریوں کو ”ٹریکنگ چپ“ لگانے کیلئے حکومت پنجاب نے چپس خرید لیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو چپ لگانے کیلئے حکومت پنجاب نے پانچ ہزار چپس خرید لیں ۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق یہ چپس متعلقہ افراد کے پاﺅں میں نصب کی جائیں گی جن کی معیاد ایک سے تین سال تک ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ یہ چپس دہشتگردی میں معاونت فراہم کرنے ، ناپسندیدہ قراردے کرصوبہ یا ضلع بدر کیے جانے والے اورفورتھ شیڈول میں شامل دیگر افراد میں نصب کی جائے گی جن پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو نظررکھنے میں آسانی ہوگی ۔ بتایاگیاہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت چپ لگانے کا کام آئندہ ہفتے شروع ہوجائے گا اورنقل و حرکت پر نظررکھنے کیلئے خصوصی سیل بھی قائم کیاجائے گا۔پہلے مرحلے میں 700افراد کے پاﺅں میں چپ لگائی جائے گی جبکہ دوسرے میں 800افراد شکار ہوں گے ۔
ذرائع نے بتایاکہ ملزمان نے چپ توڑنے یانکلوانے کی کوشش بھی کی توپتہ چل جائے گا۔