سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے استحقاق کیخلاف بلٹ پروف گاڑی کے استعمال کا انکشاف

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے استحقاق کیخلاف بلٹ پروف گاڑی کے ...
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے استحقاق کیخلاف بلٹ پروف گاڑی کے استعمال کا انکشاف

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی طرف سے استحقاق کیخلاف بلٹ پروف گاڑی کے استعمال کا انکشاف ہواہے ، یہ انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ خودمسلم لیگ ن کے وزیراطلاعات پرویز رشید نے سینٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کیا۔ جواب کے متن کے مطابق سابق چیف جسٹس قانون اور اپنے استحقاق کے خلاف 6,000سی سی بلٹ پروف گاڑی استعمال کررہے ہیں جس کے لیے اب تک 4,689لٹروپٹرول جاری کیاجاچکاہے ۔ یہ بھی انکشاف ہواکہ 1985ءسے ریٹائرڈہونیوالے چیف جسٹس صاحبان کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات کا ریکارڈ بھی غائب ہے ۔

مزید : اسلام آباد