دہشتگردفرار معاملہ ، آئی جی جیل خانہ جات معطل ، بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں ، پاک فوج نے تلاشی شروع کردی

دہشتگردفرار معاملہ ، آئی جی جیل خانہ جات معطل ، بڑے پیمانے پر آپریشن کی ...
دہشتگردفرار معاملہ ، آئی جی جیل خانہ جات معطل ، بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں ، پاک فوج نے تلاشی شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) چارہائی پروفائل دہشتگردوں کے فرار کے بعد ڈسٹرکٹ جیل کے اطراف میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی جس کے خلاف قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی ، آئی جی جیل خانہ جات فیصل سلطان کو معطل کردیاگیاجبکہ پاک فوج کے دستوں نے شہرمیں داخل ہوکر گھر گھرتلاشی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات جیل سے دوقیدیوں کے فرارہونے کے بعد پہاڑی علاقوں اورشہرمیں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا، ڈسٹرکٹ جیل کے اطراف میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے شہرکو حصار میں لے کر گھرگھر تلاشی شروع کردی ہے ۔
جیل کے اطراف اور اندر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کی تیاریوں کو دیکھتے ہوئے قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی جس پر جیل انتظامیہ نے آنسوگیس کی شیلنگ کی اور قیدیوں کو واپس بیرکوں میں دھکیل دیا، رینجرز اور سکاﺅٹس نے جیل کا گھیراﺅ کرلیا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے دہشتگردوں کے فرار ہونے پر آئی جی جیل خانہ فیصل سلطان کو معطل کردیا۔
یادرہے کہ سانحہ نانگاپربت اور سیکیورٹی افسران پر حملے میں ملوث سزائے موت کے منتظر چار قیدی جیل توڑکر بھاگنے میں کامیاب ہوئے لیکن اِسی دوران جیل محافظوں کی فائرنگ سے ایک ہلاک اور دوسرازخمی حالت میں پکڑاگیاجبکہ دوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔

مزید :

گلگت -اہم خبریں -