کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر،ا یم آرآئی رپورٹ نے احمد شہزاد کی انجری کا بھانڈا پھوڑدیا

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر،ا یم آرآئی رپورٹ نے احمد شہزاد کی انجری کا بھانڈا ...
کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر،ا یم آرآئی رپورٹ نے احمد شہزاد کی انجری کا بھانڈا پھوڑدیا

  


برسبین(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد ٹیم انتظامیہ کے لیے درد سربن گئے اور اُن کی انجری سے متعلق بہانے بازیوں کا ڈرامہ ایم آر آئی رپورٹ نے بے نقاب کرلیا۔

دنیانیوز کے ذرائع کے مطابق احمد شہزاد نے اپنے پاﺅں کی ایڑھی میں درد کی شکایت کی تھی جس پر احمد شہزاد کا میڈیکل ٹیسٹ کرایاگیااورقومی کرکٹرکی انجری بہانہ نکلی ، ایم آرآئی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑدیا۔

فریوتھراپسٹ بریڈروبنسن کے مطابق ہرمرتبہ احمد شہزاد مختلف انداز میں لنگڑاتے تھے ، انجری مشکوک ہے جس کی شکایت فزیوتھراپسٹ نے ٹیم منیجمنٹ سے کردی ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ احمد شہزاد سخت ٹریننگ کی وجہ سے ناخوش تھے اور وہ ٹریننگ سے بچناچاہتے تھے ۔

سابق کرکٹرز کا کہناتھاکہ اب ہر کھلاڑی سکیننگ کراسکتاہے ، اگر احمد شہزاد نے واقعی آنکھیں چرانے کی کوشش کی ہے تو اُسے فی الفور واپس بلالیاجاناچاہیے ۔

مزید : Cricket World Cup 2015 /Headlines /Breaking News