سپاٹ فکسنگ میں ملوث بھارتی باﺅلر پر جیل میں حملے کا انکشاف

سپاٹ فکسنگ میں ملوث بھارتی باﺅلر پر جیل میں حملے کا انکشاف
 سپاٹ فکسنگ میں ملوث بھارتی باﺅلر پر جیل میں حملے کا انکشاف

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کرنیوالے سابق بھارتی فاسٹ باﺅلر سری سانتھ پر تہاڑجیل میں حملے کا انکشاف ہواہے ۔

سری سانتھ کے بہنوئی اور نامور گلوکارمدھو بالاکرشنن نے بتایا کہ مئی 2013 ءمیں تہاڑ جیل میں 26 دن گزارنے کے بعد واپس گھر آنے پر سری سانتھ نے چاقوسے حملے کی کوشش کا تذکرہ کیا تھا۔

بالاکرشن کے مطابق سری سانتھ جیل کے احاطے میں چہل قدمی کر رہے تھے ،جب ایک بدنام مجرم چاقو لہراتا اچانک ان کے سامنے آ گیا،سری سانتھ نے مزاحمت کی کوشش کی جس سے حملہ آور کا ہاتھ زخمی ہو گیا۔ اتنی دیر میں جیل عملہ پہنچا اور اسے پکڑ کر لے گیا۔

یاد رہے کہ انڈین پریمئر لیگ میں مبینہ سپاٹ فکسنگ پر راجھستان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے سری سانتھ کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور دہلی کی ایک عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا ہے جس کا فیصلہ آئندہ ماہ متوقع ہے تاہم سری سانتھ ضمانت پر رہاہوچکے ہیں ۔

مزید : کھیل