بہترین صحت کے لیے کتنی دیر سونا چاہئے ؟جدید تحقیق نے مشکل ترین سوال کا جواب دے دیا

بہترین صحت کے لیے کتنی دیر سونا چاہئے ؟جدید تحقیق نے مشکل ترین سوال کا جواب ...
بہترین صحت کے لیے کتنی دیر سونا چاہئے ؟جدید تحقیق نے مشکل ترین سوال کا جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ دن میں آٹھ گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں یا آپ کی نیند چھ گھنٹے سے کم ہے تو جان لیں کہ یہ آپ کی صحت کے لئے بہت ہی خطرناک ہے۔حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ آٹھ گھنٹے سے زائد سوتے ہیں انہیں دل کے دورے یا بخار ہونے کا احتمال زیادہ ہوتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیمبریج کی جانب سے 1998ءمیں ایک تحقیق کا آغاز کیا گیا جس میں 42سے81سال کی عمر کے درمیان کے 10,000افراد سے ان کی نیند کے بارے میں پوچھا گیا،یہ عمل چار اور پھر چھ سال بعد دہرایا گیا۔

وہ تازہ ترین تحقیق جو تمام تمباکو نوش افراد کو ضرور پڑھنی چاہئے

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ رات کو آٹھ گھنٹے سے زائدیا چھ گھنٹے سے کم سوتے ہیں ، ان کو دل کے دورے یا بخار ہونے کا احتمال زیادہ ہوتا ہے۔یونیورسٹی کے یوئی لیونگ کا کہنا تھا کہ مزید تحقیق میں کافی چیزیں سامنے آسکتی ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -