عمران خان کے کزن ایم پی اے انعام اللہ نیازی کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

عمران خان کے کزن ایم پی اے انعام اللہ نیازی کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
عمران خان کے کزن ایم پی اے انعام اللہ نیازی کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ایم پی اے انعام اللہ نیازی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی نے ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر اعلی شہباز شریف نے انعام اللہ نیازی کی ن لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔

وہ حال ہی میں اپنے بھائی نجیب اللہ نیازی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوجانے والی سیٹ پر الیکشن جیت کر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

انعام اللہ نیازی کے اختلافات عمران خان کے ساتھ اس وقت شدت اختیار کرگئے تھے جب انہیں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

این اے 125،نادرا نے مزید دو پولنگ سٹیشن کے ووٹوں کی تصدیق کرکے رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو بھجوادی

مزید :

قومی -اہم خبریں -