اکشے کمار نے نئی آنے والی فلم کے لیے عربی سیکھنے کی ٹھان لی

اکشے کمار نے نئی آنے والی فلم کے لیے عربی سیکھنے کی ٹھان لی
اکشے کمار نے نئی آنے والی فلم کے لیے عربی سیکھنے کی ٹھان لی

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار اکشے کما ر نے اپنی نئی آئنے والی فلم ایئرلفٹ کے لیے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار اکشے کمار جو کہ بالی ووڈ میں اسٹنٹس کرنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں لیکن اب انہوں نے کچھ نیا کرنے کی ٹھان لی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے آپنی نئی آنے والی فلم کے لیے عربی سیکھنے کے لیے کلاسز لینا بھی شروع کر دی ہیں ۔اس فلم میں اکشے کمار امیر ترین بھارتی بزنس مین کا کرادار ادا کریں گے ا ور ان کی بیوی کا کردار نمرت کورنبھائیں گی۔ اس فلم کی پروڈکشن نکھیل اڈوانی کر رہے ہیں اور یہ فلم 1990میں خلیجی ممالک کی جنگ کے پس منظر پر بنائی جا رہی ہے ،جس میں کویت میں پھنسے بھارتی شہریوں کی مشکلات کو اجاگر کیا جائے گا اور بھارتی شہریوں کے کویت سے انخلاءمیں حائل رکاوٹوں اور درپیش مشکلا ت کو بھی دکھایا جائے گا۔

مزید : تفریح