وہ ملک جس کی عدالت نے شوہروں کو بے وفائی کی'کھلی چھٹی'دے دی

وہ ملک جس کی عدالت نے شوہروں کو بے وفائی کی'کھلی چھٹی'دے دی
وہ ملک جس کی عدالت نے شوہروں کو بے وفائی کی'کھلی چھٹی'دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (نیوز ڈیسک) قدرت نے انسانی معاشرے کو متوازن اور سلامت رکھنے کیلئے مرد و زن کیلئے جائز انداز میں تعلق قائم کرنے کا اصول وضع کیا ہے مگر انسان اپنی ہوس سے مجبور ہو کر اس آفاقی اصول کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور افسوس کہ اس پر شرمندہ بھی نہیں ہوتے۔

سبحان اللہ ،خدا کی قدرت کا جیتا جاگتا نمونہ،صحراکے درمیان سرسبزوشاداب بستی آباد
جنوبی کوریا کی حکومت نے بھی قوانین قدرت سے جنگ کا اعلان کرتے ہوئے ناجائز تعلقات کو انسانوں کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا ہے اور اس کے خلاف کسی بھی قانونی کارروائی کو خلاف قانون قرار دے دیا ہے۔ حکومت نے 62 سال پرانے قانون کا خاتمہ کر دیا ہے اور اب شادی شدہ یا غیر شادی شدہ افراد جیسے چاہیں بے راہ روی اختیار کریں، قانون ان سے کوئی سوال نہیں کرے گا۔ اس سے پہلے جنوبی کوریا میں ہزاروں افراد ناجائز مراسم کے الزامات کا سامنا کر رہے تھے مگر اب ان کے زیر سماعت مقدمات کو ختم کیا جا رہا ہے جبکہ سزا یافتہ افراد کو عدالتوں میں اپیل کا حق دیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی سزا ختم کروا سکیں۔ جنوبی کوریا کے سپریم پراسیکیوٹر آفس کے مطابق سال 2008ءسے لے کر اب تک تقریباً 5,400 افراد کے خلاف ناجائز مراسم کے الزامات کے تحت مقدمات قائم کئے گئے تھے مگر اب ان افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اس سے پہلے بھی اس قانون کے تحت سزائیں کبھی کبھار ہی دی جاتی تھیں مگر اب اس علامتی قانون کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -