’ہمارے ہوٹل میں آکر بچہ پیدا کریں اور ایک کروڑ روپے کے مالک بن جائیں‘ ایسی پیشکش جسے شادی شدہ جوڑے ٹھکرا نہ سکیں

’ہمارے ہوٹل میں آکر بچہ پیدا کریں اور ایک کروڑ روپے کے مالک بن جائیں‘ ایسی ...
’ہمارے ہوٹل میں آکر بچہ پیدا کریں اور ایک کروڑ روپے کے مالک بن جائیں‘ ایسی پیشکش جسے شادی شدہ جوڑے ٹھکرا نہ سکیں

  

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے ایک ہوٹل نے شادی شدہ افراد کو ایسی پیشکش کر دی ہے کہ شاید ہی کوئی ٹھکرا پائے۔آپ جانتے ہوں گے کہ یہ لیپ کا سال ہے اور فروری کا رواں مہینہ 29دن کا ہو گا۔اور چونکہ لیپ کے معنی ’’افزائش نسل‘‘ کے بھی ہوتے ہیں اس لیے یروشلم میں واقع ہوٹل یہودا(Hotel Yehuda) نے اپنے گاہکوں سے کہا ہے کہ جو شادی شدہ جوڑے 29فروری کو ان کے ہوٹل میں آ کر ٹھہریں اور ہم بستری کریں۔ اس کے نتیجے میں جن پہلے دو جوڑوں کو اولاد کی خوشخبری ملی انہیں ہوٹل کی طرف سے 99ہزار300ڈالرز (تقریباً1کروڑ روپے) انعام دیا جائے گا۔

مزید جانئے: وہ ایک غذا جسے حمل کے دوران استعمال کرنے والی خواتین کے بچے موٹے ہوتے ہیں، سائنسدانوں نے دلچسپ انکشاف کردیا

اس کی شرائط بہت ہی آسان ہیں۔ جو جوڑے 29فروری کو اس ہوٹل میں قیام کریں گے انہیں بعد میں ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ لانا ہو گا جس میں تصدیق کی گئی ہو کہ وہ 29فروری کو ہوٹل میں قیام کے دوران ہی ماں باپ بنے تھے۔ جو دو جوڑے سب سے پہلے سرٹیفکیٹ لائیں گے انہیں 9ماہ بعدبچے کی پیدائش پر انعامی رقم دے دی جائے گی۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب سے انہوں نے اس پیشکش کا اعلان کیا ہے ان کے آدھے سے زیادہ کمرے 29فروری کے لیے بک ہو چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -