ہنی مون پر آسٹریلیا گئے سعودی شہزادے کا اپنی نئی نویلی دلہن کو خوش کرنے کیلئے ایسا اقدام کہ گوروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، شاہ خرچی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ہنی مون پر آسٹریلیا گئے سعودی شہزادے کا اپنی نئی نویلی دلہن کو خوش کرنے کیلئے ...
ہنی مون پر آسٹریلیا گئے سعودی شہزادے کا اپنی نئی نویلی دلہن کو خوش کرنے کیلئے ایسا اقدام کہ گوروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، شاہ خرچی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہزادے سعود بن خالد الفیصل نے اپنی نئی بیوی کے ساتھ کھانا کھانے لیے آسٹریلیاکی اوپرا بار(Opera Bar)پوری کی پوری بک کروا لی۔ اوپرا بار سڈنی کے ساحل پر واقع ہے اور اس میں 300لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ شہزادہ سعود بن خالدجو اپنی نئی بیوی کے ہمراہ ہنی مون کے لیے آسٹریلیا گئے تھے، رات ساڑھے 11بجے بار میں پہنچے اور اپنی بیوی کے ہمراہ اکیلے بیٹھ کرکھانا کھایا۔ شہزادے نے کھانے سے قبل دو چمچ چینی کے ساتھ چائے پی۔

مزید جانئے: خبردار! کبھی بھی عرب ملک جائیں تو سوشل میڈیا پر یہ ایک عام کام ہرگز نہ کریں، لاکھوں روپے جرمانے کے ساتھ لمبے عرصے کیلئے جیل جانا پڑسکتا ہے
اس کے بعد لگژری کھانے کا دور شروع ہوا۔ کھانے میں آسٹریلوی جزیرے فریسر (Fraser)سے لائے گئے کیکڑے کا گوشت ، گائے کی ران کا گوشت و دیگر اشیاء شامل تھیں۔ شہزادہ سعود بن خالد رات 3بجے تک اپنی بیوی کے ہمراہ بار میں موجود رہے۔ پھر اپنے ہوٹل چلے گئے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ سعود بن خالد الفیصل 2010ء سے سعودی محکمہ امور سرمایہ کاری کے سربراہ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ وہ اس کے علاوہ دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کے معاہدوں کے لیے مذاکرات کرنے والی سعودی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ بھی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -