اپنے دوست لڑکے سے ملنے جانیوالی لڑکی پراسرارطورپر جاں بحق، لڑکا نجی ہسپتال چھوڑ کر فرار

اپنے دوست لڑکے سے ملنے جانیوالی لڑکی پراسرارطورپر جاں بحق، لڑکا نجی ہسپتال ...
اپنے دوست لڑکے سے ملنے جانیوالی لڑکی پراسرارطورپر جاں بحق، لڑکا نجی ہسپتال چھوڑ کر فرار

  

لاہور ( این این آئی) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں 25سالہ لڑکی پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی ، کنزہ اپنے دوست علی سے ملنے آئی جس کے مبینہ تشدد سے اس کی حالت بگڑی ، پولیس نے واقعہ کی قتل سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق 25سالہ کنزہ گلشن راوی کی رہائشی تھی جس کی ہما بلاک اقبال ٹاؤن کے رہائشی علی نامی لڑکے سے دوستی تھی۔کنزہ علی سے ملنے اس کے گھر گئی تھی جہاں علی نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور حالت بگڑنے پر نجی ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کنزہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں جبکہ ہلاکت گلا دبانے سے ہوئی۔ واقعہ کی قتل سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -