مشال خان قتل کیس،4 سال قید کی سزاپانے والے ملزموں کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

مشال خان قتل کیس،4 سال قید کی سزاپانے والے ملزموں کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا ...
مشال خان قتل کیس،4 سال قید کی سزاپانے والے ملزموں کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بنچ نے مشال خان قتل کیس میں 4 سال قید کی سزائیں پانے والے 25 ملزموں کی ضمانت منظور کر لی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مشال خان قتل کیس میں 4 سال قید کی سزاپانے والے ملزموں نے پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بنچ میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔
عدالت نے ملزموں کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 25 ملزموں کی ضمانت منظور کر لی اور انہیں ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت،5 ملزموں کو 25 ،25 سال قید اور25 ملزموں کو 4 ،4 قید کی سزاسنائی تھی ۔