کمالیہ میں اوباشوں کی دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی، ویڈیو بنالی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک) درندوں کو فوری سزا نہ ملنے کی وجہ سے اوباش درندے شیر بن گئے۔ کمالیہ میں ایک ہفتے کے اندر اندر حواءکی بیٹی سے درندگی کا تیسرا واقعہ وقوع پذیر، سٹی پولیس کا فوری مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع۔
روزنامہ خبریں کے مطابق کمالیہ کے محلہ بہلول والا میں رہائشی اوباش درندوں اسفند یار، غلام مصطفی اور مقصود نے اپنے ہی محلے کی رہائشی حواءکی بیٹی کی عزت لوٹ لی۔ حواءکی بیٹی کی عزت لوٹنے کے عمل کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرتے ہوئے درندوں نے ریپ کرنے کی ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرکے روزانہ کی بنیا دپر اس کی عزت لوٹنے لگے۔ ان درندوں نے دوشیزہ کو دھمکی دی کہ وہ فوری طور پر تین لاکھ روپے کا بندوبست کرلے اگر ایسا نہ کیا تو وہ اس کی ریپ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر لوڈ کردیں گے۔ دھمکی کے بعد درندگی کا شکار لڑکی نے تین لاکھ روپے قسطوں میں دینے کا وعدہ کیا اور یوں یہ درندے لڑکی کے گھر جاتے ریپ کرتے اور تھوڑے تھوڑے پیسے وصول کرتے رہتے۔
گھر سے پیسوں کے آہستہ آہستہ غائب ہونے کے بعد درندگی کی شکار لڑکی کے باپ نے گھر کی خفیہ نگرانی شروع کردی کہ ایک دن اچانک ان درندوں کو اپنی بیٹی کے کمرے سے نکلتے دیکھا تو بیٹی نے روتے ہوئے اپنے باپ جان محمد کو بتایا کہ مقصود، غلام مصطفی اور اسفند یار نے زبردستی اس کے ساتھ زنا بالجبر کیا اور ویڈیو بناکربلیک میل کرکے زناءکرتے ہیں او رمجھ سے تین لاکھ روپے کے قریب بطور تاوان لے چکے ہیں، جان محمد کی تحریری درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ انسپکٹر عارف علی وٹو نے فوری طور پر ایف آئی آر نمبری 85/18 بجرم 376 ت پ درج کرکے درندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔