تمام جدید دفاعی اثاثے موجود ،جنگ نہیں چاہتے ،بابر اعوان

تمام جدید دفاعی اثاثے موجود ،جنگ نہیں چاہتے ،بابر اعوان

  

لاہور (ا ین این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس تمام جدید دفاعی اثاثے موجود ہیں مگر ہم جنگ نہیں چاہتے ، پاکستانی عوام بھارت کی ڈرامے بازیوں سے سے ڈرنے والے نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔بابر اعوان نے کہا کہ مودی کے الیکشن بھارت کے اندر ہو رہے ہیں اور وہ ایک ریاستی بدمعاش کا کردار ادا کررہے ہیں ،آج کا ڈرامہ ویسا ہی ہے جیسا ایک دو سال پہلے سرجیکل سٹرائیک کی طرح کیا گیا تھا مگر پاکستانی عوام اس طرح کی ہرکات سے ڈرنے والے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مودی کی سیاسی ارتھی خود جلنے والی ہے ،پلوامہ کے واقعے میں انڈیا کے چانسلر ،پروفیسر جان گئے کہ مودی کی ساری سازش الیکشن جیتنے کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساری عوام پاک فوج کے ساتھ ہے ،پاکستان کے پاس تمام جدید دفاعی اثاثے موجود ہیں مگرہم جنگ نہیں چاہتے۔

بابر اعوان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -