صوابی میں لاکھوں کی ڈکیتی کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار
صوابی ( بیورورپورٹ)صوابی میں منی چینجر کے مالک سے 90لاکھ روپے اسلحہ کے نوک پر لوٹ کر فرار ہونے والے ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو پولیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھ لاکھ روپے بر آمد کرلی ۔ڈی ایس پی صوابی خالد خان ،ایس ایچ او صوابی نورالامین خان،تفتیشی آفیسر غنی سید خان ،ہدایات الرحمن نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے نامعلوم ڈکیت گروہ نے اسلحہ کے نوک پرمدعی سید رحمان سکنہ باجا بام خیل سے90لاکھ روپے اسلحہ کہ نوک پر لوٹ کر فرار ہوئے تھے ۔اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی سخت ٹاسک پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد آیاز ملک کی نگرانی میں ڈی ایس پی صوابی خالد خان کی قیادت میں تشکیل شدہ ٹیم ایس ایچ او صوابی نورالامین خان ، تفتیشی آفیسرانسپکٹر غنی سید خان ، انسپکٹر ہدایات الرحمن خان ،سب انسپکٹر بشیر احمد ،ایڈیشنل ایس ایچ او راز محمد خان ،پی ایس آئی سلمان طاہر پر مشتمل ٹیم نے موثر نگرانی اور بہترین منصوبہ بندی کر کے 6ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔جن کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کیے گئے ہیں اور دوران تفتیش ان سے دوسرے ساتھیوں کے نام اگل دئیے گئے ،جس پر ایس ایچ او صوابی نورالامین خان بمع پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اصل سرغنہ نثار ولد دوست محمد ساکن خیر آباد ضلع نوشہرہ کو گرفتار کرکے ان کے حصے میں 6لاکھ لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی ۔