ضلع صوابی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے
صوابی(رپورٹ: محمد شعیب)ضلع صوابی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ جب کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کوہ مہابن کے بیر گلی اور کنڈ کے پہاڑوں پر شدید برف باری بھی ہوئی ہے کئی فٹ برف باری سے دور دراز سے آنے والے سیاح اور علاقے کے لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ کوہ مہابن سطح سمندر سے چار سے پانچ ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے یہ سیاحت کے لئے ایک خوبصورت ترین علاقہ ہے ۔برف باری کے علاوہ گرمی کے موسم میں بھی سیاح دور دراز سے آکر بیر گلی اور مہابن کی خوبصورت ترین پہاڑی علاقہ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ بیر گلی میں مقیم پولیس دور دراز سے آئے ہوئے سیاحوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے اور اس حوالے سے پولیس کو واضح احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں #