تھانہ،بارہ سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق

تھانہ،بارہ سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) پتنگ اُڑاتے ہوئے بارہ سالہ بچہ چھت سے گر کر جان بحق۔ عباس کو کو شدید زخمی حالت مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ فوری طبی امداد کے بعد ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ لے جایا گیا ۔ لیکن ز خموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعات کے مطابق تھانہ محلہ ڈھنڈہ کے رہائشی واحد گل کا بارہ سالہ بیٹا دیگر بچوں کے ساتھ چھت پر حسب معمول پتنگ اُڑاتے ہوئے اچانک چھت سے گھر کے صحن میں منہ کے بل آگرا۔ محلے کے لوگوں نے فوری طور پر شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا لیکن فوری طبی امداد کے بعد ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچایا گیا لیکن شدید زخمی ہوجانے کی وجہ سے پھیپڑوں کا اپریشن بھی کامیاب نہ ہوسکا۔ بارہ سالہ عباس کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا