ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

حمل

27فروری بدھ۔ بگڑے کام درست ہونے سے حوصلہ بڑھے گا۔ رکا ہوا کام مکمل کرنے کے لئے کسی خاص رابطے کی ضرورت پڑے گی۔ محبوب سے ملاقات کا قوی امکان ہے۔

ثور

27فروری بدھ۔ کاروباری معاملات پر زیادہ توجہ دیں۔ والدین کی صحت دن بدن بہتر ہونا شروع ہوگی۔سفر کا پروگرام اچانک کسی اہم کام کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑ سکتا ہے۔

جوزا

27فروری بدھ۔ ذاتی رہائش گاہ میں تبدیلی مبارک ہوگی۔ بیرون ملک سفر میں اچانک رکاوٹ پیش آسکتی ہے۔محبوب سے تکرار باعث پریشانی بنے گی۔

سرطان

27فروری بدھ۔ نظریات‘ زندکی کے قانونی پہلوﺅں‘ پبلک ریلیشنز اور شادی پر زور رہے گا۔ گھر کے بڑے بڑے مسائل حل کرنا ہر کسی کے بس میں نہیں ۔

اسد

27فروری بدھ۔ غیر ملکی کال سے پریشانی بڑھ سکتی ہے۔ غلط سوسائٹی سے پرہیز کریں ورنہ بدنامی کا خدشہ ہے۔ شریک حیات کے ساتھ سیر و تفریح کا موقع ملے گا۔ اولاد کی صحت دن بدن بہتر ہوگی۔

سنبلہ

27فروری بدھ۔ بوڑھے لوگ زندگی میں بڑی قوت برداشت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اتھارٹی‘ پروموشن اور پروڈکشن پر زور دیں ایک تعلق بہت شدید ہو سکتا ہے۔

میزان

27فروری بدھ۔ مہمانوں کی اچانک آمد سے خریداری کا پروگرام بن سکے گا ۔ خریداری کرتے وقت نہایت احتیاط برتیں دھوکہ دہی کا خدشہ ہے۔ کسی سے تکرار کی وجہ سے ذ ہنی ٹینشن ہو سکتی ہے۔

عقرب

27فروری بدھ۔ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری‘ کیرئیر اور جسمانی مسائل کا خاتمہ ہوگا اور آپ خود کو پہلے سے بہتر محسوس کریں گے۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہیگا۔

قوس

27فروری بدھ۔ اولاد کی طرف سے خوشی ملے گی۔جذباتی معاملات میں تحمل سے کام لیں خواہ مخواہ پریشانی ہو سکتی ہے۔ کاروباری شراکتی امور آپ کے حق میں ہونگے۔

جدی

27فروری بدھ۔ شریک کار کے مفادات میں توازن پیدا ہوگا۔ اپنی خواہشات کو جدید تقاضوں کے مطابق پورا کریں گے۔ کچھ وقت آرام و سکون کے لئے نکالیں۔

دلو

27فروری بدھ۔ کاروباری معاملات مسائل کا شکار رہیں گے۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔بحث اور تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی کی صورت پیش آسکتی ہے۔

حوت

27فروری بدھ۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔شخصیت میں نکھار کے ساتھ سوچ میں بھی پختگی آئے گی ۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم