توہین عدالت کی درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد ایوب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پہاڑی پورہ پولیس کی جانب سے ایک سابق پولیس افسر کے خلاف ایف ائی آر درج نہ کرنے کے حوالے سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر ایس ایچ او پہاڑی پورہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا فاضل بینچ نے عراق شاہ نامی درخواست گذار رٹ کی سماعت کی دوران سماعت انکے وکیل ڈاکٹر بشیر اور ظاہر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل کا درہ ادم خیل میں کوئلے کے کانوں پر پولیس افیسر کے ساتھ تنازعہ تھا اور 8 ماہ قبل اس افسر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے درخواست گزار کے گھر پرغیر قانونی چھاپہ مارا اور گھر میں موجود افراد کو زدکوب کرتے ہوئے خواتین کی بے عزتی کی اور چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا ماتحت عدالت نے اس حوالے سے 22 اے کی درخواست خارج کی تھی تاہم پشاور ہائیکورٹ نے سیشن جج کے احکامات کالعدم قرار دیتے ہوئے ایس ایچ او پہاڑی پورہ کو مذکورہ افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا تھا مگر ابھی تک ایف ائی ار درج نہیں کی جارہی جو توہین عدالت کے زمرے میںآتا ہے جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو توہین عدالت کی درخواست میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا