لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے‘ مولانا حامد الحق حقانی

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے‘ مولانا حامد الحق حقانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے کہاہے کہ گزشتہ رات بھارتی طیاروں کی مظفرآباد سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی نا قابل برداشت ہے۔ پاک فضائیہ کی بروقت کاروائی نے دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔اقوام عالم پر بھارت کی کھلی جارحیت کھل کے سامنے آچکی ہے اب وقت ہے کہ پوری دنیا کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت کرے۔ میرے والد مولانا سمیع الحق شہید کے بھارت کے خلاف آخری پریس کانفرنس میں یہ پرزور الفاظ تھے کہ کشمیر جہاد سے ہی آزاد ہوگا ہندوستان کبھی اپنی ریشہ دوانیوں سے باز نہیں آئے گا حکومت پاکستان اپنی پالیسی قوم اور دنیا کے سامنے بہادری سے پیش کرے۔ مولانا حقانی نے کہا کہ میں نے دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس کل آبپارہ آفس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے جس میں دینی و سیاسی جماعتیں بھرپور شرکت کریں گی