جے یو پی کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد اور بھارت مردہ باد ریلی نکالی گئی

جے یو پی کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد اور بھارت مردہ باد ریلی نکالی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) جے یو پی کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد اور بھارت مردہ باد ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء کا پاک فوج کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت جے یو پی کے صوبائی حاجی فیاض خان اور ضلعی عہدیداروں عبدالہادی ظہیر،مفتی عبد الوکیل قادری اورمولاناولی اللہ، انصار الا برار کررہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے ریلی چاٹو چوک سے شروع ہوکر پریس کلب تک اختتام پذیر ہوئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایمانی جذبے سے سرشار ہیں اور ملک کا بچہ بچہ ملک کی وفاع اور سلامتی پر جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار بیٹھا ہے اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کے دھمکیوں سے مرغوب نہیں ہونگے ۔