نظام پور میں دو رہزن گرفتار،مال مسروقہ برآمد
نوشہرہ(بیوروچیف)نظام پور کے علاقے میں راہزنی کرنے والے گروہ کے 02رکن گرفتار۔ ملزمان کا اعتراف جرم ،مال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق13-02-2019کو میر امان شاہ ولد زمان شاہ ساکن مروبہ نظام پور نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراوتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ڈاٹسن میں جہانگیرہ سے گھر جا رہے تھے جب حمید آباد آرہٹ کاہی نظامپور پہنچے تو چند ملزمان نے بامسلح آکر ہمیں رکوا کر اسلحہ کی نوک پر ہم سے40ہزار روپے نقد اور ایک عدد قیمتی موبائل چھین کر لے گئے ۔لقمان خان DSP اکوڑہ خٹک نے ایوب خانSHOنظام پور اور یاسر خانSIکو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ پولیس نے جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ۔ملزمن اعجاز احمد ولد عبدالرحمان اور احمد علی ولد باچا ساکنان کاہی نظام پور کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے متعدد واردوتوں کا اعتراف کر لیا ۔ ملزمان کی نشاندہی پر مال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی بر آمد کر لیا۔ جبکہ مذید تفتیش جاری ہے۔