ان کیمرہ اجلاس کاروائی کے خلاف اٹارنی جنرل سے جواب طلب

ان کیمرہ اجلاس کاروائی کے خلاف اٹارنی جنرل سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سیدافسرشاہ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے جوڈیشل کمیشن کے ان کیمرہ اجلاس کی کارروائی کے خلاف دائررٹ پراٹارنی جنرل آف پاکستان اوروزارت قانون سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج عظیم آفریدی کی رٹ پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار مقرر ہے اسی طرح جوڈیشل کمیشن بھی ہے اور آئین نے جوڈیشل کمیشن کو کاروائی خفیہ رکھنے کا اختیار نہیں دیا جوڈیشل کمیشن رولز 2010 کے تحت سیکرٹری صرف منٹس لکھ سکتا ہے فیصلے نہیں کرسکتا اس اختیار کو بدنیتی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے لہذاجوڈیشل کمیشن کے ان کیمرہ اجلاس کوغیرقانونی قرار دے کرکالعدم قرار دیا جائے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد رٹ میں اٹارنی جنرل اور لا منسٹری سے کمنٹس طلب کرلئے