اسلام آباد ہائیکورٹ کا سوشل میڈیاپرگستاخانہ مواد کیخلاف فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سوشل میڈیاپرگستاخانہ مواد کیخلاف فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیاپرگستاخانہ مواد کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔ منگل کو جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدفیصلہ محفوظ کیا ، سماعت کے دور ان ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے نثاراحمدعدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے نثار احمد نے کہاکہ 2016 کے بعد40ہزارسے زائد سوشل میڈیا لنک بند کئے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے نثاراحمد نے کہاکہ کسی وقت کوئی بھی شکایت کرتا ہے توایکشن لیاجاتاہے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائرکرنے کے لیے حکومت کوہدایت کی جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیابین الاقوامی سطح پرہماراکوئی معاہدہ ہے۔نثار احمد نے کہاکہ ایساکوئی معاہدہ نہیں ہے۔وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ اگر10 شکایات بین الاقوامی اداروں کوبلاک کرنے کو بھیجی جائیں صرف دوپرعمل ہوتاہے۔ وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ بین الاقوامی سوشل میڈیاادارے کہتے ہیں ہمارے قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ وکیل نے کہاکہ ٹویٹرکے معاملات میں حکومت کوسفارتی سطح پرمعاملہ اٹھاناچاہیے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
گستاخانہ مواد