ضلع ناظم انتخابات،بعد پی ٹی آئی کے احتشام خان ایڈوکیٹ66ووٹ لے کر ڈسٹرکٹ ناظم مردان منتخب
مردان(بیورورپورٹ) ضلع کونسل کے خصوصی اجلاس میں کانٹے اور دلچسپ مقابلے کے بعد پی ٹی آئی کے احتشام خان ایڈوکیٹ66ووٹ لے کر ڈسٹرکٹ ناظم مردان منتخب ہوگئے اس کے مدمقابل اے این پی کے اُمیدوار ہمایوں خان کو صرف29ملے ،نتائج کے اعلان کے بعدہمایوں خان نے ضلع کونسل کی نشست سے احتجاجا مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔ منگل کے روز ضلع کونسل کنوئیر اسد علی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی نظامت کیلئے انتخابی عمل کا انعقاد ہوا ضلع ناظم کی نشست پر اے این پی کے حاجی ہمایوں خان اور پی ٹی آئی کے احتشام خان کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہوا پاکستان تحریک انصاف کے اتحادیوں جماعت اسلامی،پی پی پی ،عمران شہید گروپ اور اے این پی کے منحرف اراکین نے پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار احتشام خان ایڈوکیٹ کے حق میں ووٹ ڈالے نتائج کے مطابق احتشام خان ایڈووکیٹ کو 66جبکہ اس کے مدمقابل اے این پی کے ہمایوں خان نے 29ووٹ حاصل کئے پی ٹی آئی اُمیدوار کی جیت پر کاکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں اراکین صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی،عبد السلام آفریدی اور ضلعی کونسل کے ممبران اسفندیار خان ،شوکت مہمنداور علی گوہر لالا نے نو منتخب ضلع ناظم کے انتخاب کو پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے ضلع ناظم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مٹھائیاں تقسیم کی ۔اس موقع پر نو منتخب ضلع ناظم احتشام خان نے اپنی کامیابی پر پی ٹی آئی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے اراکین کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مردان کی تعمیر اور ترقی کیلئے تمام جماعتوں کیساتھ ملکر کام کروں گا دوسری جانب اے این پی کے ناکام اُمیدوار حاجی ہمایوں خان نے ضلع کونسل کی رکنیت سے احتجاجا استعفیٰ دیا صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی نظامت کے انتخاب میں پارٹی قیادت نے ساتھ نہیں دیااکیلے لڑا ہوں پارٹی قیادت سے مایوسی ہوئی ہے صوبائی اور ضلعی قیادت کی تمام تر توجہ انٹر اپارٹی الیکشن پر رہی جس کے باعث الیکشن میں ناکامی ہوئی اُنہوں نے مزید کہا کہ مخالف اُمیدوار کیلئے اراکین صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی اور عبد السلام پیش پیش تھے جبکہ اے این پی کے قیادت کی عدم دلچسپی کے باعث ناکامی ہوئی اسلئے ضلع کونسل کے نشست سے احتجاجا استعفی دے دیا۔