ڈی آئی جی مردان ریجن کا پولیس لائن کا اچانک دورہ

ڈی آئی جی مردان ریجن کا پولیس لائن کا اچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان گنڈا پور نے پولیس لائن کا اچانک دورہ کر کے پولیس شہداء کے ورثاء کے لئے بنائے گئے ہسپتال کا معائنہ کیا۔انہوں نے پولیس جوانوں کے لئے تعمیر کئے گئے باڈی بلڈنگ کلب،ریکریشن روم کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ پولیس جوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ڈی آئی جی نے ریجنل اور ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز، وردی ،گودام ،لائن کوت میں موجود اسلحہ و ایمونشین اور پولیس اہلکاروں کیلئے رہائشی بارکس کے علاوہ میس ،،یوٹلیٹی سٹور ،ٹیلرنگ شاپ اور زیر تعمیر پارک کا بھی معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر سجاد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔