اشرف بٹ کرکٹ کلب نے فری بیٹر کلب کو شکست دے دی

اشرف بٹ کرکٹ کلب نے فری بیٹر کلب کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒ ٓلاہور(سپورٹس رپورٹر) محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے فری بیٹر کلب کو شکست دے دی،گزشتہ روز کھیلے گئے ایک میچ میں محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر فری بیٹر کلب کو کھیلنے کی دعوت دی ،فری بیٹر کلب نے مقررہ پینتالیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 268رنز کا ٹارگٹ دیا ،فری بیٹر کلب کی جانب سے وحید اور شبیر احمد نے 57،39رنز بنائے جبکہ محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب کی طرف سے محمد ارشد بٹ نے سات اوورز میں انتیس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا محمد ارسلان نے دو کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھائی،جواب میں محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف پچیس اوورز میں با آسانی حاصل کر لیا محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب کی جانب سے محمد ارسلان نے 37بالز پر ایک سو سات رنز کی دلکش اننگ کھیلی جبکہ کپتان ارشد بٹ نے 52رنز بنائے،میچ کے اختتام پر سیکرٹری محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب اکبر بٹ نے بحالی اقبال پارک کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے اپیل کی کہ ہماری نارتھ کرکٹ زون کی کرکٹ ٹیموں کو پریکٹس کرنے میں دشواری ہے لہذا نارتھ کرکٹ زون کرکٹ کے لیے بحالی کے لیے اقبال پارک کرکٹ گراؤنڈ بحال کی جائے جبکہ مختلف کلب کے عہدیداران عمران ملک کراؤن کلب،شبیر احمد فری بیٹر کلب،وقاص احمد مسلم کرکٹ کلب ،زاہد ملک مجاہد جمخانہ،محمد ارشد بٹ محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب،ندیم فاروقی راوی جمخانہ ،وقار ملک فیض باغ کلب،طارق حسین چیمہ وکٹوریس کلب،محمد عارف ینگ کریسنٹ کلب،محمد سعید ینگ مسلم کلب،محمد جاوید راوی پارک کرکٹ کلب،محمد ایوب کوٹ خواجہ سعید کرکٹ کلب ،تعظیم قادری کریسنٹ کلب،محمد طاہر اپالو کلب ،محبوب پارک کے محمد نصیر،سوامی نگر کے ملک سرور و دیگر کلب کے عہدیداران نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گریٹر اقبال پارک میں ایک کرکٹ گراؤنڈ دے کر نارتھ زون کرکٹ لاہور کے ساتھ زیادتی کا ازالہ کیا جائے ۔