”نیشنل کمانڈ این کنٹرول اتھارٹی وقت پڑنے پر ایٹمی حملے کی اجازت دے سکتی ہے “حامد میر نے بڑی بات بتا دی

”نیشنل کمانڈ این کنٹرول اتھارٹی وقت پڑنے پر ایٹمی حملے کی اجازت دے سکتی ہے ...
”نیشنل کمانڈ این کنٹرول اتھارٹی وقت پڑنے پر ایٹمی حملے کی اجازت دے سکتی ہے “حامد میر نے بڑی بات بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و معروف اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے ،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نیو کلیئر ہتھیاروں کو ڈیل کرتی ہے ،میں یہ نہیں کہہ رہا کہ پاکستان نے بھارت کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے لیکن دونوں ممالک ایٹمی قوتیں ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں وقت پڑنے پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نیو کلیئر ہتھیار استعمال کرنے کی اجاز ت دے سکتی ہے ،اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ اجلاس میں ہو گا ۔حامد میر نے کہا کہ بھارت میں بھی دہشت گردوں کے اس طرح کے کیمپ موجود ہیں جہاں سے تربیت حاصل کر کے دہشت گرد پاکستان میں حملے کرتے ہیں ،ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے ۔

مزید :

قومی -