ایلیٹ ڈیوس کرکٹ لیگ لندن کے چیئرمین سلیم یاسین کی بھانجی کی شادی کی تقریب
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایلیٹ ڈیوس کرکٹ لیگ لندن کے چیئرمین سلیم یاسین کی بھانجی فاطمہ کی شادی کی تقریب لاہورمیں ہوئی جس میں کرکٹ کی نمایاں شخصیات کے ساتھ مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔لاہورگریڑن میں دعوت ولیمہ کی تقریب رکھی گئی جس میں دلہاعبداللہ اور دلہن فاطمہ کاہال میں آمد پر شاندار استقبال کیاگیا۔دلہا کے والد معروف بزنس مین خادم حسین کے ساتھ دلہن کے والد مختار احمد کے عزیزواقارب، دوستوں کے ساتھ ایلیٹ ڈیوس کرکٹ لیگ لندن کے چیئرمین اور ممتاز بزنس مین سلیم یاسین کی خصوصی دعوت پر ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر،قومی ٹیم کے سابق مینجر، پینتھرز اینڈ ٹائیگر پی اینڈ ٹی کلب کے روح رواں، کپتانوں کیکپتان اظہر زیدی، آئی سی سی سابق امپائر اسد روف کے ساتھ دبئی کیمعروف بزنس مین محمد امین اور وقار الحسن بھی تقریب کو رونق بخشنے کے لیے موجود تھے۔
اس موقع پر سلیم یاسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھانجی کی شادی میں شرکت کے بعد اب دبئی جاکر پی ایس ایل میچز دیکھیں گے ، انہوں نے ہرسال کی طرح دوہزار انیس کی ایلیٹ ڈیوس کرکٹ لیگ کو بھی کامیاب بنانے کے لیے انتظامات جلد شروع کرنے کا عندیہ دیا۔