بھارتی فلموں کی نمائش پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کرنی چاہیے ،صائمہ نور

بھارتی فلموں کی نمائش پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کرنی چاہیے ،صائمہ نور
بھارتی فلموں کی نمائش پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کرنی چاہیے ،صائمہ نور

  

لاہور (فلم رپورٹر ) صائمہ نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی اور ناکامی کی بڑی وجہ غیر معیاری اور ناقص فلمیں تھیں جس کی وجہ سے شائقین نے سینما گھروں کا رخ کرنا چھوڑا مگر اب اچھی فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں جو خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے رائٹروں ، پروڈیوسروں اور ہدایتکاروں کو اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر شائقین کے دل جیتنا ہوں گے، اس طرح ہماری انڈسٹری دوبارہ سے اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے گی ۔گزشتہ برس ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں جو بڑی خوش آئند با ت ہے ۔ صائمہ نور نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر ہمیشہ کے لئے پابندی عائد کر دینی چاہیے۔

تاکہ ہمارے سینما گھر دوبارہ سے آباد ہو سکیں۔

مزید :

کلچر -