پاکستان دہشت گردی کا مخالف ،امن پر یقین رکھتاہے،اچھی خان

پاکستان دہشت گردی کا مخالف ،امن پر یقین رکھتاہے،اچھی خان
پاکستان دہشت گردی کا مخالف ،امن پر یقین رکھتاہے،اچھی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار اچھی خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے اگر اس بار جنگ کرنے کی غلطی کی تو پاک فوج اس کا وہ حشر کرے گی جس کا اس نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا ۔ہم بھارت کو نشان عبرت بنادیں گے ۔پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے ہم لوگ امن اور بھائی چارہ پر یقین رکھتے ہیں ۔اچھی خان نے کہا کہ جو ہمارے ملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھے گا وہ اپنے انجام کا خود ذمہ دار ہوگا ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی جنگی جنون میں مبتلاء ہے اس نے اپنے دور اقتدار میں کشمیری مسلمانوں پر جتنے مظالم ڈھائے ہیں اس سے ہر درد دل رکھنے والا خون کے آنسو رو رہا ہے ۔نریندر مودی کا نام تاریخ میں کالے حروف سے لکھا جائے گا ۔

پلوامہ واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے یہ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے ڈرامہ رچایا ہے ممبئی حملوں کی طرح اس کا پلوامہ ڈرامہ بھی جلد بے نقاب ہوجائے گا۔

مزید :

کلچر -