ریما میری مقبولیت ،میرے کام سے جلتی ہے، میرا

ریما میری مقبولیت ،میرے کام سے جلتی ہے، میرا
ریما میری مقبولیت ،میرے کام سے جلتی ہے، میرا

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ میرا نے اداکارہ ریما خان پرتشدد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریما میری مقبولیت سمیت میرے کام اورمجھ سے جلتی ہیں۔ ماضی میں پاکستانی اداکاراؤں کے درمیان لڑائیاں اور ایک دوسرے سے اختلافات کی خبریں اکثر میڈیا میں گردش کرتی تھیں۔ جب کہ اداکارہ میرا اورریما خان کے درمیان ہونے والے جھگڑوں سے کون واقف نہیں، تاہم کچھ عرصے کے لئے یہ سلسلہ رک گیا تھا لیکن اب ایک بارپھر ریما اورمیرا کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔لاہورپریس کلب میں ہونے والی تقریب ’’بلیڈ گرین‘‘ کے دوران اداکارہ میرا سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی جب کہ اسی تقریب میں ریما خان بطورمہمان خصوصی مدعو تھیں۔ تقریب کے بعد میرا نے کہا ’’ریما میری مقبولیت اورمیرے کام سے جلتی ہیں اورانہوں نے گلوکار وارث بیگ کے ساتھ مل کر میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی ہے۔اس کے ساتھ ہی میرا نے اداکارہ ریما پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ریما نے مجھے کہنی ماری اور وہاں سے چلی گئی ریما ایک ’’بیمار عورت ہے‘‘ جو مجھ سے جلتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی میرا نے ریما کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ریما نا صرف بری عورت ہے بلکہ اس کی شہرت بھی اچھی نہیں ہے مجھے اس کے متعلق سب کچھ معلوم ہے۔سکینڈل کوئین نے مزید کہا انڈسٹری میں میری پہچان میرا کام اورمیری محنت ہے، میں نے یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے، یہاں تک کہ میں نے بھارت میں بھی کام کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے آج بھی کام مل رہا ہے۔ میرا کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں اداکارہ ریما نے انہیں ’’بیوقوف عورت‘‘ قراردیا اور وہاں سے چلی گئیں۔تقریب میں پاکستان شوبزکے دیگر فنکار بھی موجود تھے گلوکارہ شاہدہ منی نے اس جھڑپ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا یہی وجہ ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری مشکلات میں ہے، ہماری نامور اداکارائیں لڑائی جھگڑے کرنے میں مصروف ہیں اور اسی رویے کی وجہ سے ہماری انڈسٹری کا یہ حال ہوا ہے۔

مزید :

کلچر -