ٹی وی ڈرامے میں جدت کی ضرورت ہے،ہانی بلوچ

ٹی وی ڈرامے میں جدت کی ضرورت ہے،ہانی بلوچ
ٹی وی ڈرامے میں جدت کی ضرورت ہے،ہانی بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ ہانی بلوچ نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈرامے میں جدت کی ضرورت ہے ایک ہی طرح کے ٹی وی ڈرامے زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتے جس طرح فلم میں نئے رائٹر اور ڈائریکٹر آگے آرہے ہیں اسی طرح ٹی وی ڈرامے کو بھی نئے خون کی ضرورت ہے ۔ہانی بلوچ نے کہا کہ مجھے چیلجنگ کام کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ آسان کام تو سب کر سکتے ہیں ہمارا ٹی وی ڈرامہ دنیا بھر میں دیکھا او ر پسند کیا جاتا ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلموں کی میدان میں ہمارے مقابلے سبقت لئے ہوئے ہے مگر ٹی وی ڈرامے میں بھارت کا ہم سے کوئی جوڑ نہیں ہے ۔میری کامیابیاں پرستاروں کی دعاؤں کا نتیجہ ہیں ،میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔
میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے کام سے مکمل انصاف کروں۔

مزید :

کلچر -