شفقت علی کا کلاسیکی موسیقی کیلئے اکیڈمی بنانے کافیصلہ

شفقت علی کا کلاسیکی موسیقی کیلئے اکیڈمی بنانے کافیصلہ

  

لاہور (فلم رپورٹر)گلوکارشفقت علی خان نے کلاسیکی موسیقی کی ترویج کیلئے اکیڈمی بنانے کافیصلہ کرلیا۔انہوں نے نئے سال کے آغازمیں اپنے پیغام میں کہا میری دعا ہے کہ ہمارے ملک میں امن و سکون قائم ہو اور میوزک انڈسٹری اس سال ترقی کی بلندیوں کو چھوئے۔

شوبز انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہرشعبے کے افراد کو کوششیں کرنی چاہئیں۔ان کاکہناتھا پاکستانی فنکاروں نے ماضی میں اداکاری ،موسیقی اورفنون لطیفہ کے دیگر شعبوں میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا اب موسیقی کو بچانے کیلئے سنجیدگی سے کام کرنا ہو گا،سینئرز کو چاہیے کہ وہ نئے آنیوالوں کی سرپرستی اور رہنمائی کریں ،انہوں نے کہا میری دلی خواہش ہے کہ پاکستانی موسیقی کا چرچا دنیا بھر میں عام ہو جس کیلئے میں کلاسیکی موسیقی کیلئے اکیڈمی بنانے کا خواب لئے بیٹھا ہوں مجھے بھی موقع ملا تو میں اپنے خواب کوعملی جامہ پہناؤں گا۔

مزید :

کلچر -