تین سالہ دوستی کا اختتام ‘آغا علی اور سارا خان کے راستے جدا
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار آغاعلی اور سارہ خان نے تین سالہ دوستی اور محبت کے بعد راستے جداکرلئے ہیں۔ دونوں فنکاروں کی دوستی اور محبت کے چرچے پوری شوبز انڈسٹری میں تھے اور دونوں نہ صرف اس کا برملا اظہار کرچکے تھے بلکہ شادی کا اعلان بھی کرچکے تھے کیونکہ نہ صرف وہ بلکہ ان کی فیملیز بھی اس رشتے پر بہت خوش تھیں۔ دونوں فنکاروں نے کئی پراجیکٹ اکٹھے کئے۔ ان کا ایک ساتھ آخری ڈرامہ گزشتہ ہفتے نجی ٹی وی سے ختم ہونے والا سیریل ’’بند کھڑکیاں‘ ‘تھاجس میں دونوں نے میاں بیوی کا کردار کیا تھا۔
اسد جبل کی ڈائریکشن میں بننے والا یہ ڈرامہ بہت زیادہ پسند کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان کچھ عرصہ پہلے کئی معاملات پر اختلافات تھے جس کی وجہ سے انہوں نے باہمی مشاورت سے راستے الگ کرلئے۔اس بارے میں فنکاروں کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔