دیاجٹ پر قسمت کی دیوی مہربان،چارپراجیکٹس میں کاسٹ

دیاجٹ پر قسمت کی دیوی مہربان،چارپراجیکٹس میں کاسٹ
دیاجٹ پر قسمت کی دیوی مہربان،چارپراجیکٹس میں کاسٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل دیا جٹ پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی،بیک وقت چار مختلف پراجیکٹس میں کاسٹ کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق اداکارہدیا جٹ جو شوبزمیں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں اور قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہو چکی ہیں آج کل دیا جٹ گجرات میں اپنی اردو فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی نئی پنجابی فلم اور ٹی وی ڈرامے کی شوٹنگ لاہور میں کروا رہی ہیں ان مصروفیات کی بناء پر وہ لاہور اور گجرات کے دوران شٹل کاک بن چکی ہیں۔

دیا جٹ نے بتایاکہ ان دنوں انہیں کسی سے بات کرنے کا وقت بھی نہیں مل پارہا صبح وہ گجرات ہوتی ہیں اور شام لاہور میں اپنے ڈرامے کی ریکارڈنگ کروا رہی ہوتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں دیا جٹ نے بتایاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کام کررہی ہیں اور ان کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے انہیں نئے پراجیکٹس کا حصہ بنایا جارہاہے۔دیا جٹ نے مزید کہاکہ وہ معیاری کام کو ترجیح دیں گی تاکہ ان پر کوئی خاص لیبل نہ لگ سکے۔

مزید :

کلچر -