متروکہ وقف املاک بورڈ کا خصوصی فرانزک آڈٹ، زیر سماعت کیسوں کی تفصیل طلب

متروکہ وقف املاک بورڈ کا خصوصی فرانزک آڈٹ، زیر سماعت کیسوں کی تفصیل طلب

  

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے خصوصی فرانزک آڈٹ میں اہم پیش رفت باوثوق ذرائع کے مطابق وفاقی آڈٹ ٹیم نے ملک بھر کی عدالتوں میں زیر سماعت وقف املاک کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، جو پرفارمہ کی صورت میں فراہم کی جائیں گی پنجاب سمیت ملک بھر میں تعینات ایڈمنسٹریٹرز ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز اور اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹرز کے نام مراسلہ جاری ایسی تمام وقف املاک جن کی بابت کیسز عدالتوں کے علاوہ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے روبرو زیر سماعت ہیں، ان کی بابت تفصیلی ریکارڈ فراہم کیا جائے ٹائپ آف پراپرٹی،ٹائٹل آف کیس، اس وقف زمین کی مالیاتی حیثیت،کیس دائر ہونے کی تاریخ کے بارے میں بتایا جائے ریجن، آج تک کتنی سماعتیں ہو چکیں، متعلقہ زونل ایڈمنسٹریٹر اور ڈسٹرکٹ آفیسر کا نام، کیس کی موجودہ حیثیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے تفصیلات ایک پرفارمہ کے تحت فراہم کی جائیں،متعلقہ ریکارڈ کی تفصیلات ہارڈ کاپی کے علاوہ فوری طور پر ای میل کے ذریعے بھی طلب کی گئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -