تحقیق اور کانفرنسز سے زراعت میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، ڈاکٹر طارق انصاری

تحقیق اور کانفرنسز سے زراعت میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، ڈاکٹر طارق انصاری

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)تعلیمی اداروں کی شناخت ہی تحقیق اور کانفرنسز سے ہوتی ہے. زراعت میں سائنس اور ٹیکنالوجی نے حیرت انگیز تبدیلیاں پید اکردی ہیں. ہماری یونیورسٹی کے زرعی کالج (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کو اس سلسلہ میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے. مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس ایسے سائنس دان اساتذہ اور طالب علم ہیں جو تحقیقی لگن سے نہ صرف اس خطے میں بلکہ پاکستان میں زرعی انقلاب برپا کرسکتے ہیں. ان خیالا ت کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمو دانصاری نے شعبہ ہارٹیکلچر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام دوسری انٹرنیشنل ہارٹیکلچر کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہاکہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ایسی کانفرنسز تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی. انہوں نے مزید کہاکہ ایسی کانفرنسز ہمارے ملک کی زراعت میں مثبت تبدیلیاں لائے گی. ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈ اکٹر راؤ آصف علی خان نے کہاکہ زراعت کے سائنسدانوں کے لیے ایسی کانفرنسز سے نیا دور شرو ع ہوگا. ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر زراعت کے مسئلوں سے نبٹنا ہوگا. انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان انتہائی سنجیدگی سے زراعت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے. پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچر سائنسز کے صدر پروفیسرڈاکٹر اکبر انجم نے کہاکہ اس طرح کے ایونٹس کرانے میں ہماری سوسائٹی بے پناہ محنت کررہی ہے. اس کانفرنس سے طلباء اور اساتذہ استفادہ کریں گے. چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر ڈاکٹر عامر نواز خان نے کہاکہ یہ کانفرنس بہاء الدین زکریایونیورسٹی کی رینکنگ بڑھانے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی. پیر مہر علی شاہ ایرڈ زرعی یونیورسٹی راول پنڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم اختر عباسی نے ہارٹیکلچر کے سٹیٹس پر نظر ڈالتے ہوئے کہاکہ پاکستا ن اور پوری دنیا میں کس طرح ایگری ٹورزم کو فروغ دیا جاسکتا ہے .کانفرنس سے ڈاکٹر محمد امجد ، ڈاکٹر ہوا زی جعفر( ملائیشیا )، ڈاکٹر جن ہو( چائنا )، ڈاکٹر زین ہائے ہان( چائنا) اور ڈاکٹر محمد عاصم (ترکی) نے بھی خطاب کیا.کانفرنس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر سفینہ ناز نے سرانجام دیے جبکہ آرگنائزیشن کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر سجاد حسین ، ڈاکٹر شاغف اعجاز ، ڈاکٹر حسن سردار ، ڈاکٹر ساجد علی ، ڈاکٹر فرخ نوید ، ڈاکٹر خالد مسعود بھٹی کی دن رات کی کاوشوں سے کانفرنس کا انعقاد ممکن ہوا.کانفرنس میں اساتذہ ، طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی.کانفرنس کے ٹیکنیکل سیشنز میں میر پور یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی میر پور ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ، ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان ، زرعی یونیورسٹی پشاور ، پیر مہر علی ارڈ یونیورسٹی راولپنڈی، شعبہ پلانٹ پتھالوجی زکریایونیورسٹی کے محقیقین نے اپنے اپنے مقالے پیش کیے.اس کے علاوہ گلگت ، پشاور ، کوئٹہ اور پنجاب کے زرعی سائنسدانوں نے بھی شرکت کی.