کم لاگت کے پراجیکٹس ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی زیرنگرانی مکمل کا فیصلہ

کم لاگت کے پراجیکٹس ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی زیرنگرانی مکمل کا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت صوبہ پنجاب میں کم لاگت کے تمام پراجیکٹس ’’پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی‘‘ کی زیرنگرانی مکمل کئے جائیں گے۔اس بات کا فیصلہ وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران متفقہ طور پر کیا گیا ۔چیئرمین ٹاسک فورس یعقوب طاہر ، ایم ڈی نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود، محکمہ ہاؤسنگ ، بنک آف پنجاب اور بلڈرز و ڈویلپرز کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔میاں محمودالرشید نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے پراجیکٹس پر عملدرآمد کے حوالے سے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے حکام اور سٹاف کی کپسٹی بلڈنگ کی جائے گی اور ادارے کو اس حوالے سے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کم لاگت کی ہاؤسنگ سکیموں کو شروع کرنے کے لئے لیگل فریم ورک تیار کیا جارہا ہے اور اس ضمن میں موجودہ قوانین میں ترامیم بھی عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔میاں محمودالرشید نے کہا کہ کم لاگت کی ہاؤسنگ سکیموں میں پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت یقینی بنانے کے لئے اس سیکٹر کو متعدد مراعات فراہم کی جائیں گی اور پرائیویٹ بلڈرز و ڈویلپرز کی مشاورت سے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔اجلاس کے دوران نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت پراجیکٹس کے آغاز کے حوالے سے متعدد تجاویز اور سفارشات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -