بھارت نے جنگ کی تو حساب چکا دینگے،شجاعت حسین، پرویزالٰہی

بھارت نے جنگ کی تو حساب چکا دینگے،شجاعت حسین، پرویزالٰہی

  

لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ق)کے صدر شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان دفاعی (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

صلاحیتوں سے مالا مال ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت نے جنگ کی تو ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ تمام حساب چکا دیں گے اور کشمیر کو بھی آزاد کرائیں گے، پاک فضائیہ کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی طیاروں کو بھگانے پر انہوں نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان سے دشمنی کی ہے، مودی جیسے حکمرانوں نے آج تک قیام پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا، وہ اسے ہمیشہ بے بنیاد الزام تراشی کا نشانہ بناتے ہیں اور اس خطہ کا امن خطرے میں ڈال رکھا ہے۔